وزیر اعظم کے احکامات ضلعی انتظامیہ نے ہوا میں اڑادئیے،قبرستانوں کو قبضہ گروپ سے پاک کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا

رائے ونڈ کے قبرستانوں سے تجاوزات کے خاتمے اور شفاف نشاندہی کا عمل محکمہ مال کے راشی افسران کی سرد مہری کا شکار ہو گیا

پیر 25 جنوری 2021 14:46

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) وزیر اعظم کے احکامات ضلعی انتظامیہ نے ہوا میں اڑادئیے،قبرستانوں کو قبضہ گروپ سے پاک کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ،رائے ونڈ کے قبرستانوں سے تجاوزات کے خاتمے اور شفاف نشاندہی کا عمل محکمہ مال کے راشی افسران کی سرد مہری کا شکار ہو گیا ،میڈیا کی بارہا مرتبہ نشاندہی اور شہریوں کا احتجاج بھی بے سود رہا ۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے 5قبرستانوں میں قبضہ گروپ نے پنجے گاڑھ دئیے ہیں ،برہان پورہ،بوہڑ والا،دولا مولا،بہار شاہ اور ریلوئے قبرستان میں روشنی کا انتظام نہیںمذکورہ قبرستانوں میں کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی گئی برہان پورہ قبرستان سندر روڈ کو بااثر لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے آباد نہیں کیا جار ہا ہے متولی قبرستان طارق چیمہ کے مطابق قبرستان سے ملحقہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی مالکان نے قبرستان کی جنازگاہ پر مبینہ طور پر قبضہ جما رکھا ہے جہاں فصلیں کاشت کی جارہی ہیں ،ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی کوڑا کرکٹ قبرستان میں پھینک رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

قبروں کی بے حرمتی معمول بن چکی ہے متولی کے مطابق اسکو بااثر مالکان جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ،محکمہ مال کے راشی افسران کی سرپرستی میں جناز گاہ کی جگہ پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا ہے جس کو واگزار کروانے کا عمل سست روی کا شکار ہے ۔ڈپٹی کمشنر اور صوبائی حکومت کی جانب سے قبضہ واگزارکروانے کے احکامات نظر اندازکئے گئے ہیں قبرستانوں کی چار دیواری،روشنی اور جنازگاہ کے مسائل حل کروانے میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت دیکھی جارہی ہے محکمہ مال،ضلعی انتظامیہ اور قبضہ گروپ نے قبرستانوں کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ہے،رائے ونڈ کیلئے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قبرستان کا اعلان کیا،لیکن عمل درآمد نہیں ہواشہر کے وسط میں برہان پورہ قبرستان کی جنازگاہ پر فصلیں کاشت کی جارہی ہیں ،قبرستان جرائم پیشہ عناصر اور نشیؤں کا مسکن بن چکے ہیں ،رائے ونڈ کی پانچ لاکھ آبادی کو مردے دفنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،شہریوں نے متعدد بار احتجاج بھی کیا ہے لیکن حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،شہریوں نے مزید کہا ہے کہ رائے ونڈ کو مسائلستان بنانے والے حکمران ووٹ لیکر غائب ہو چکے ہیں ،قبرستانوں میں پختہ تعمیرات قائم اور آوارہ جانوروں کا بسیرا ہے آوارہ جانور مردوں کی لاشیں نوچتے رہتے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں،ضلعی انتظامیہ بالخصوص کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن ،ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک اور اے سی رائے ونڈ عدنان رشید رائے ونڈ قبرستانوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہری اپنے مردوں کی تدفین احسن انداز میں کرسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں