واسا لاہور نے سموگ کے تدارک کیلئے مسٹ کوئین مشینیں تیار کر لیں

ہفتہ 28 اکتوبر 2023 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2023ء) وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور نے سموگ کے تدارک کیلئے مسٹ کوئین مشینیں تیار کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد نے مسٹ کوئین مشین کا معائنہ کیا، مسٹ کوئین مشین کی مدد سے شہر کی مرکزی شاہراہوں کو صاف کیا جائے گا جبکہ ایم ڈی واسا نے روزانہ کی بنیاد پر تمام ٹائونز کو چھڑکائو کے احکامات بھی دے دیئے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ چھڑکائو اور مسٹ مشین سے گردوغبار کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا،مسٹ کوئین مشینیں مال روڈ، مین بلیوارڈ ، کینال روڈ پر سمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیادوں پر کام کریں گی۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا لاہور اس سے قبل تمام ٹائونز کی سطح پر انسدادِ سموگ کے تدارک کے لیے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں