آف سیزن مینجمنٹ پر عمل کرکے کسان غیر معمولی اہداف حاصل کرسکتا ہے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

کپاس کے بیج کے انتخاب سے چنائی تک ہر مرحلہ پر کسان کی رہنمائی کررہے ہیں بینش فاطمہ ساہی

جمعہ 19 جنوری 2018 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء)ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب بینش فاطمہ ساہی نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے کسانوں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ،آف سیزن مینجمنٹ پر عمل کرکے کسان غیر معمولی اہداف حاصل کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوب تحقیقاتی ادارہ میں کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسان کے حقو ق کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،ہم اپنی زمہ داری نبھاکر کسانوں کے مالی مفاد کا تحفظ کریں گے۔

محکمہ زراعت پنجاب کسانوں کو جدید تحقیق سے آگاہ رکھے ہوئے ہے ،گلابی سنڈی اور دیگر کیڑوں نقصان کے حوالے سے کسانوں کو شعور اجاگرکرنے کے لئے دن رات کوشا ں ہیں، کپاس کے بیج کے انتخاب سے چنائی تک ہر مرحلہ پر کسان کی رہنمائی کررہے ہیں ،کاشتکارکپاس کی چھڑیوں کو 31جنوری تک ضرور کاٹ لیں اور بعد ازاں کھیت میں فوری طور پر چیزل ہل چلائیںکپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ کریں تاکہ دھوپ لگنے سے سرمائی نیند سوئی سنڈیاں پیوپا میں تبدیل ہوجائیں اوران سے پروانے نکل کر مرجائیں۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں