پنجاب ،ْصوبائی حکومت کا تمام اسکولوں میں کبڈی پر پابندی کا اعلان

منگل 17 اپریل 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ضلع خانیوال کے اسکول میں کھیل کے دوران طالب علم کی ہلاکت کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تمام اسکولوں میں کبڈی پر پابندی عائد کردی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے پابندی کے نوٹیفکیشن میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں تھپڑوں والی کبڈی سے جاں بحق طالب علم بلال کا حوالہ بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ خانیوال کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بریک کے دوران تھپڑوں والی کبڈی کھیلنے کے باعث چھٹی جماعت کا طالب علم بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ 12 مارچ 2018 کو پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں بچوں کی ڈانس پرفارمنس پر پابندی عائد کی تھی۔محکمہ کے چیف ایگزیکٹو افسر زاہد بشیر گورائیہ نے بتایا تھا کہ اسکولوں میں منعقد کی جانے والی تقریبات تقسیم انعامات، پیرنٹس ڈے، ٹیچرز ڈے، مینا بازار اور دیگر میں بچوں سے ڈانس کروانے پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں