پنجاب حکومت نے لاہور کی 164 کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا

منگل 17 اپریل 2018 20:29

پنجاب حکومت نے لاہور کی 164 کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن 2018ء کے قریب آتے ہی پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر صوبائی دارالحکومت لاہور کی 164 کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا ہے حکومتی اعلان کے مطابق ان مکینوں کو رواں ماہ اپریل کے آخری ہفتے میں کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق دے دئیے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے الیکشن 2013ء کے انعقاد کے موقع پر بھی لاہور کی کچی آبادیوں کے مکینوں سے الیکشن جیتنے کی صورت میں مالکانہ حقو ق دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پانچ سال گزر جانے کے باوجود ان مکینوں کو تاحال مالکانہ حقو ق نہیں دئیے گئے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید کی صدارت میں اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا ٹائون ہال میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ احمد حسان سمیت سیکرٹری کچی آبادیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں شہر میں واقع کچی آبادیوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ مسلم اوقاف محکمہ ہندو اوقاف سمیت پاکستان ریلویز اور حکومت پنجاب کی اراضی پر واقع کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دئیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں