او پی سی کمپلینٹ پورٹل میں مفید تبدیلیاں عمل میں لائی جار ہی ہیں، عثمان انور

بدھ 1 اگست 2018 21:32

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی) پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ ادارے کے کمپلینٹ ویب پورٹل کو اپ گریڈ کر کے استعمال کنندگان کیلئے مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او پی سی ویب کمپلینٹ پورٹل کو مزید بہتراور استعمال کنندگان کیلئے آسان بنانے کیلئے اس میں متعدد مفید تبدیلیاں عمل میں لائی جارہی ہیںجس سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے میں مدد ملے گی۔

اجلاس کے دوران ڈیلنگ افسران نے ویب پورٹل میں مجوزہ تبدیلیوں کیلئے اپنی تجاویز پر مبنی بریفنگز دیں جن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈائریکٹرجنرل او پی سی نے ان تجاویز کو حتمی شکل دینے کے ضمن میں ڈیلنگ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔ عثمان انور نے کہا کہ سمندر پار افراد کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈائریکٹرز اسد نعیم ، راجہ زبیر ، مہر خالد احمد اور دیگر افسران اجلاس میںشریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں