سیشن جج راو عبدالجبار خان کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں قائم خصوصی عدالت کیلئے رجسٹرار مقرر

جمعرات 2 اگست 2018 02:30

سیشن جج راو عبدالجبار خان کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں قائم خصوصی عدالت کیلئے رجسٹرار مقرر
لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) سیشن جج راو عبدالجبار خان کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں قائم خصوصی عدالت کیلئے رجسٹرار مقرر کر دیا، نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سیشن جج راؤ عبدالجبار خان لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کیلئے قائم خصوصی عدالت کے سربراہ ہیں، سیشن جج راؤ عبدالجبار خان خصوصی عدالت کی کارروائی کے دوران رجسٹرار کے فرائض سرانجام دینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں