مال روڈ پر گندگی پھیلانے اور تھوکنے والے کو جرمانہ کیا جائے گا،ترجمان ضلعی انتظامیہ

جمعہ 3 اگست 2018 21:49

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ کو ماڈل روڈ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے، عوام ما ل روڈ پر تھوکنے اور گندگی پھیلانے سے گریز کریں،انہوں نے کہا کہ گندگی پھیلانے اور تھوکنے والے کو جرمانہ کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ مال روڈ پر صفائی کا خاص خیال رکھیں،انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے انفورسمنٹ انسپکٹرز مال روڈ پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں