لارڈمیئر لاہور کا سگیاںپل اور بابو صابو پر قائم محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری کیمپس کا دور ہ

ہفتہ 4 اگست 2018 22:22

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) لارڈمیئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاویدنے سگیاںپل اور بابو صابو پر قائم محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری کیمپس کا دور ہ کیا اور وہاں پرموجود سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر زبیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد جہانگیر نے میئر لاہورکو کیمپس کی استعداد کار کے بارے میں بریفنگ دی۔

میئر لاہور نے بتایاکہ محکمہ لائیو سٹاک نے لاہور کے داخلی اورخارجی راستوں پر 15چیچٹر/کانگو سپرے کرنے کے کیمپس لگائے گئے ہیں۔عیدالاضحی کے موقع پر لاہور کی منڈیوں میں آنے والے مویشیوں کا چیک اپ اور چیچٹر/کانگو سپرے کرنے کے بعد ہی شہر میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ میئر لاہورنے قربانی کے جانوروں کو سپرے کرنے کے عمل کا خود جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں