جعلی مینڈیٹ والی حکومت خود اپنا بوجھ برداشت نہیں کرسکے گی ،عمران خان کو انکے وعدے یاد دلاتے رہیں گے‘ احسن اقبال

خیبر پختوانخواہ میں جس طرح سیاسی تاریخ بدلی گئی ہے اس پر خود خیبر پختوانخواہ کے عوام بھی حیران ہیں‘ سابق وزیر داخلہ

اتوار 5 اگست 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی طور پر ٹیک آف کی پوزیشن پر آچکا تھا ،انتخابات میں ایک جماعت کو کامیاب کرانے کیلئے جس طرح دھاندلی کی گئی اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ، جعلی مینڈیٹ والی حکومت خود اپنا بوجھ برداشت نہیں کرسکے گی ۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اپنے منشور اور سو روزہ ایجنڈے میں جو اعلانات کئے ہیں انہیں وہ یاد کراتے رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے دن رات کی کاوشوں کے بعد ملک سے توانائی کا بحران ختم کیا ، دہشتگردی کے ناسور کو نکیل ڈالی ، آئی سی یو میں پڑی ہوئی معیشت ہمارے دور میں چلنے کے قابل ہوئی اور ٹیک آف کی پوزیشن میں تھی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ایسا شخص کیسے 22کروڑ عوام کے ملک کے معاملات چلا سکتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کریں گے اور حکومت کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں جس طرح سیاسی تاریخ بدلی گئی ہے اس پر خود خیبر پختوانخواہ کے عوام بھی حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے جس طرح آزاد امیدواروں کو ساتھ ملایا جارہا ہے اس سے جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں