عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، رانا عبدالسمیع

بدھ 8 اگست 2018 21:27

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنمارانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم نامزدگی ساری قوم کے جذبات کی ترجمانی اور پی ٹی آئی کی 22سالہ سیاسی جدوجہد کا وہ ثمر ہے جس کے مثبت اثرات ملک و قوم کے مستقبل پر مرتب ہوں گے اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کپتان کی طرف سے پروٹوکول نہ لینا اور سادگی اختیار کرنا ثابت کرتا ہے کہ باقی وعدے بھی وفا ہوں گے اور سرکاری سطح پر کم سے کم خرچ کو یقینی بنایا جائے گا، عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیا جائے گا اور فنڈز کے بے جا استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عمران خان جیسے دلیر، نڈر اور بے باک رہنما کی ضرورت تھی جو چیلنجز کا مقابلہ کر کے سرخرو ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں