پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل مسعود کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا

ہفتہ 11 اگست 2018 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فیصل مسعود کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر عزیز نے ناصر قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں ڈاکٹر فیصل مسعود کے تقرر پر اعتراضات اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیصل مسعود نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے تقرر کے لئے اپنی ہی بنائی گئی اتھارٹیز کے سامنے انٹر ویو دیا جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے لہٰذاان کے تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں