’’حرکت میں برکت ہے ‘‘،پارٹی کیلئے جہاز کا استعمال ضروری تھا‘ جہانگیر ترین

اتوار 12 اگست 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حرکت میں برکت ہے اور پارٹی کیلئے جہاز کا استعمال ضروری تھا۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ نمبر گیم پوری ہونے میں آپ کے جہاز کو کریڈٹ دیا جارہا ہے ۔ جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی کے لئے جہاز استعمال کرنا ضروری تھا ۔ اگر جہاز ہے تو اس سے کام جلدی ہو جاتا ہے اور ویسے بھی حرکت میں برکت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں