نعیمین ایسوسی ایشن کل’’پیغام پاکستان ریلی‘‘نکالے گی

ریلی جامعہ نعیمیہ سے لاری اڈا،آزادی چوک، داتادربارسے گذرتی ہوئے پریس کلب پہنچے گی

پیر 13 اگست 2018 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے ’’پیغام پاکستان ریلی‘‘کل نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کی قیادت جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی کریں گے جبکہ مرکزی صدر پروفیسر علامہ ظفر اقبال نعیمی،ڈاکٹرمحمدحسیب قادری،مفتی نعیم ا حمدصابری،مفتی انتخاب احمدنوری،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مفتی قیصر شہز اد نعیمی ،پروفیسر عبدالستارشاکرودیگر مذہبی قائدین نے ریلی سے خطاب کریں گے۔

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ریلی کاآغازصبح:30 8بجے جامعہ نعیمیہ میں تقریب پرچم کشائی کے بعدگڑھی شاہوسے ہوگا،ریلی ریلوے اسٹیشن،لاری اڈا،آزادی چوک، داتادربار ناصرباغ،مال روڈسے ہوتے ہوئے لاہورپریس کلب تقریبا11:00بجے ختم ہوگی۔ریلی میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداران،کارکنان،جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ،طلبہ ،بزم نعیمیہ اورنعیمین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران سمیت عامة الناس کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں