ایل ڈی اے کے زیراہتمام جشن آزادی کنسرٹ (کل) ہوگا

جمعرات 16 اگست 2018 15:30

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام مقامی تاجروں کے تعاون سے جشن آزادی کنسرٹ (کل) 18 اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ترجمان کے مطابق کنسرٹ میں داخلہ 100روپے کے ٹکٹ کے ذریعے ہو گا، ایک ٹکٹ پر صرف ایک شخص ہی سٹیڈیم میں داخل ہو سکے گا، ٹکٹ بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں سے خریدے جا سکتے ہیں،کنسرٹ میں شرکت کے خواہشمند تمام خواتین و حضرات کو اپناشناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے جشن آزادی کنسرٹ کی تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا جائے گا اور شرکاء آزادی پریڈ میں حصہ لیں گے۔ میوزیکل کنسرٹ میں شفقت امانت علی، پپو سائیں اور حمیرا ارشد سمیت معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں