لیسکوکے تمام ایس ڈی اوز شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنائیں ،چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ

جمعرات 16 اگست 2018 22:38

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکوریجن میں اوور بلنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، آپریشن کے تمام افسران موبائل میٹر ریڈنگ کی 100فیصددرستگی کو ہر صورت یقینی بنائیں،چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات لیسکو ہیڈ کوارٹر میں تمام سرکلز کی ماہانہ کارکردگی کی بابت بلائے گئے اجلاس کے دوران کہی،چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ لیسکو کے تمام ایس ڈی اوز ایمرجنسی ریسپانس ٹائم کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنائیں،ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی اوز کو اس سے قبل بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم اگر کسی ایس ڈی او کی جانب سے فون نمبر نہ اٹھانے یا کمپلینٹ کے ازالے میں بلاوجہ کی تاخیرجیسی شکایات سامنے آئیں تو متعلقہ افسر کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی،سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا نے چیف ایگزیکٹو کو جولائی کے مہینے کے نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے مطابق لیسکو کی جولائی کے مہینے میں ریکوری 100فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کمپنی کے مجموعی لاسز میں اشاریہ 6فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے،لیسکو ترجمان کے مطابق لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جولائی کے دوران اب تک 295بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں جمع کروائی گئیں،جولائی کے مہینے میں 19.62ملین ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے جس کے نتیجے میں285.97ملین روپے کی ریکوری کی گئی ،چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ تمام افسران موبائل نمبرز کی درستگی کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین لیسکو سے متعلق تمام معلومات اپنے موبائل فون پر باآسانی حاصل کرسکیں،چیف ایگزیکٹو نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سرکلز کے کمپلینٹ سینٹرز میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیںجبکہ لیسکو ریجن میں خراب میٹروں کی تبدیلی اور ان میٹروں سے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے انہیں لیبارٹری بھجوایا جائے اس کیساتھ جولائی کے دوران خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کو واپس اسٹور میں بھجوایا جائے تاکہ ان کی مرمت کا کام مکمل کیا جاسکے، اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن چوہدری محمد انور،سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا، چیف انجینئرچوہدری محمد امین سمیت تمام سرکلز کے ایس ایز اور تما م ایکسیئنز ،ڈپٹی کمرشل منیجرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل اور ڈی سی ایمز بھی موجود تھے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں