عید قرباں پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلاشوں کو اکھٹا کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے‘ڈی سی لاہو ر

جمعہ 17 اگست 2018 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ڈی سی لاہور/چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ عید قرباں پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلاشوں کو اکھٹا کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر آلائشیں اٹھانے کیلئے گاڑیاں دستیاب ہوںگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں116جانوروں کی آلائشوں کو اکھٹا کرنے کے کیمپس قائم کیے جائیں گے اور شہر میں پڑے کوڑے کے کنٹینرز کو ٹینٹوں سے ڈھانپا جائے گا جبکہ جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے تین مقامات کو مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لکھوڈیر، محمود بوٹی اور سگیاں پر آلائشوں کو دبایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تینوں مقامات پر آٹھ ایکسواٹرکی مدد سے ان کو دبایا جائے گا۔ڈی سی لاہور/چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ عید سے قبل رات کو تمام بازاروں، کمرشل مارکیٹس، قبرستانوں ، مساجد، عید گاہوںکی صفائی ستھرائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں