پیڈا کی بدولت ٹیل تک نہری پانی کی ترسیل میں مدد ملی ہے، ترجمان

اتوار 19 اگست 2018 18:00

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پنجاب اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا)کے قیام سے بنیادی سطح پر کسان برادری کے درمیان آبی تنازعات کے حل میں نمایاں مددملی ہے جس سے کسانو ں کو بے جا مقدمہ بازی اور باہمی لڑائی جھگڑوں جیسے منفی سماجی عوامل سے چھٹکارا ملا ہے ،یہ بات پیڈا کے ترجمان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہی، ترجمان نے کہاکہ پیڈا نہری شعبے کا ایک اہم پبلک سیکٹر ادارہ ہے جس کی بدولت کسانو ںکو فیصلہ سازی میں شریک کیاگیاہے، اس طرح کسانوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے او رانہیں ایک نیا اعتماد اور حوصلہ ملا ہے، ترجمان نے کہاکہ پیڈا نے نہری انتظام و انصرام میں مقامی زرعی متعلقین کو شامل کیاہے جس سے آبیانہ کی وصولی میں مدد ملی ہے، اسی طرح نہری پانی کی ٹیل تک تقسیم کے نظام میں بھی بہتری آئی ہے ، ترجمان نے کہاکہ کسان تنظیموں کی معاونت سے چلنے والے اس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی بدولت حکومتی خزانے پر غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے، اسی طرح کسان تنظیمو ںکی بدولت نہروں سے استفادہ کرنے والے کسانوں میں نہری اثاثہ جات کی حفاظت کا احساس فروغ پایاہے، اس سے نہروں کی مقامی سطح پر دیکھ بھال کے عمل کو تقویت ملی ہے، پیڈا کے ترجمان نے مزید کہاکہ کسانو ںکو نہری پانی کی بچت کے جدید طریقوں سے باخبر رکھنے کیلئے پنجاب اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں ، اس پالیسی کا مقصد پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنانا ہے تاکہ تھوڑے پانی سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں