نبیل جاوید جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات

غلام فرید کی خدمات حکومت پنجاب ،علی بہادر قاضی کی سندھ حکومت کے حوالے

بدھ 19 ستمبر 2018 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) 3اعلیٰ افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نبیل جاوید کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گریڈ 19کے افسر غلام فرید کی خدمات حکومت پنجاب اور علی بہادر قاضی کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں