ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انورالحق کی زیر صدارت میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوتمام انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ7امتحانی مراکز پر انتظامات تین بجے تک مکمل کر دئیے جائیںاورہر امتحانی مراکز پر بیٹھنے ، پینے کے پانی، پنکھوں ، والدین کے بیٹھنے اور طالب علموں کی اشیاء رکھنے کیلئے سپیشل کائونٹر جیسے انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سنٹرز پر سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے اورتمام سنٹرز پر ٹریفک پولیس پارکنگ کا بہترین بندوبست کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں