پولیس کی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث جاوید عرف جیدی نقب زن گینگ کے 3 ملزم گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث جاوید عرف جیدی نقب زن گینگ کے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائزاسلحہ برآمدکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدنے شہر میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

جس کے پیش نظر ایس پی کینٹ شاہ نواز نے ڈویژن میں نقب زنی کی وراداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی۔ انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور سب انسپکٹرفاروق افتخار کی سربراہی میں سب انسپکٹر طلحہ ناصر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث جیدی نقب زن گینگ کے عرغنہ جاوید عرف جیدی اور اس کے دو ساتھیوں محمد شاہد اور نوید کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور بند گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر یا کھڑکیوں کے راستے گھروں میں داخل ہو کر نقدی ،طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوجاتے تھے۔ملزمان نے ابتدائی کے دوران تھانہ باٹا پور، مناواں، برکی، ہڈیاہ، ہربنس پورہ اور باغبانپورہ کے علاقوں میں نقب زنی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن شاہ نواز نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسنادکا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں