صوبائی وزیر مراد راس کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فاروکہ سرگودھا کے نویں جماعت کے طالبعلم پر تشدد کی خبر پر نوٹس

پیر 24 ستمبر 2018 20:39

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فاروکہ،سرگودھا کے نویں جماعت کے طالبعلم عبدالرحمن پر تشدد کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جسمانی تشدد کے ذمہ دار ٹیچرمنتظر مہدی کو معطل کرنے کا حکم دیا اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کی،صوبائی وزیر نے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر سرگودھا کو واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سمیت طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ کے ذمہ دار ٹیچر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولوں میں جسمانی تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،صوبائی وزیر نے اساتذہ کے تربیتی نصاب میں جسمانی تشدد کی ممانت سے متعلق مواد شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کو ہدایت کی کہ متاثرہ طالبعلم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں