ریلوے لاہور ڈویژن کا اعزاز ستمبر کے پہلے چوبیس دنوں میں ٹرینوں کا مجموعی پنکچوایلٹی لیول 96 فیصد رہا

منگل 25 ستمبر 2018 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کا اعزاز ستمبر 2018 میں ٹرینوں کا مجموعی پنکچوایلٹی لیول 96 فیصد حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی قیادت میں ستمبر کے پہلے چوبیس دنوں میں ٹرینوں کا مجموعی پنکچوایلٹی لیول 96فیصد حاصل کرکے ایک نیا ریکارڑ قائم کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پچھلے 5 سالوں میں چوبیس دنوں کا پنکچوایلٹی لیول 96 فیصد کبھی نہیں رہا۔ ریلوے لاہور ڈویژن روزانہ 64 ٹرینوں کی آمدورفت کو کنٹرول کرتا ہے۔ ستمبر 1، 4، 15، 18،اور 24 کو ٹرینوں کی پنکچوایلٹی 100 فیصد بھی ریکارڑ کی گئی۔ ستمبر کے پہلے چوبیس دنوں میں میل اینڈ ایکپریس ٹرینوں کی پنکچوایلٹی 95 فیصد، انٹرسٹی ٹرینوں کی پنکچوایلٹی 97 فیصد، پسنجر ٹرینوں کی پنکچوایلٹی 100 فیصد اور اسی طرح اگست میں مجموعی پنکچوایلٹی لیول 97 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نزیر نے ڈی ایس ریلوے لاہور کو کنٹرول آفس کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے لاہور ڈویژن اپنے ہی سابقہ ریکارڑ توڑ رہی ہے اور ماضی میں کبھی بھی چوبیس دنوں میں ٹرینوں کامجموعی پنکچوایلٹی لیول 96 فیصد حاصل نہیں کیا گیا۔ جس پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈی ٹی او ریلوے لاہور اور ان کی پوری کنٹرول آفس کی ٹیم کو شاباش دی اور آئندہ ٹرینوں کی مجموعی پنکچوایلٹی کو 100 فیصد تک لے جانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں تمام ڈویژنل افسروں اور واشنگ لائن اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہ وقافی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کا مشن بھی یہی ہے کہ ٹرینوں کو بروقت چلایا جائے اور ریل مسافروں کو بہتر سفری سہولیات بہم پنچائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں