صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کا ظہیرالدین بابر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 25 ستمبر 2018 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے سٹار ایشیا نیوز کے چیئرمین ظہیرالدین بابر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ظہیرالدین بابر مرحوم ایک بلند پایہ صحافی تھے جنہوں نے اپنی قلم کا استعمال معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں استعمال کیا- مرحوم کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں