صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی کا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے دفتر کا دورہ

بدھ 26 ستمبر 2018 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے دفتر کااچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سینیئرمینجمنٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبائی وزیرکی اچانک آمد پر ان کا استقبال کیا۔ سینئر مینجمنٹ نے صوبائی وزیرکو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے منصوبوں اور کارکردگی پر بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر نے اطمینان ظاہر کیااور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں