لاہور،کنال روڈ کیمپس پل پر پولیس نے درجنوں خواجہ سرائوں کو گرفتار کر لیا

پیر 8 اکتوبر 2018 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) کنال روڈ کیمپس پل پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں خواجہ سرائوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سرائوں کی گرفتاری کیمپس پل پر لگے ٹریفک سگنل پر کھڑی گاڑیوں سے بھیک مانگنے پر عمل میں آئی، پولیس کے مطابق مذکورہ ٹریفک سگنل پر خواجہ سرائوں کو بھیک مانگنے سے متعدد بار منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آئے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ سرائوں کی جانب سے ٹریفک سگنل پر بھیک مانگنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ دوسری طرف اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی درجنوں خواجہ سرا کیمپس پل پر اکٹھے ہو گئے، جہاں انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں تالیاں بجاتے ہوئے لاہور ٹریفک پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاجی خواجہ سرائوں کا مطالبہ تھا کہ ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں