محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کیخلاف مہم تیز

پیر 8 اکتوبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو اپنے سسٹم میں بلاک کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے اب تک اوپن لیٹر پر شہر میں چلنے والی 300 گاڑیوں کو اپنے سسٹم میں بلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کو ان گاڑیوں کی نشاندہی ان کے سابقہ مالکان کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ گاڑیوں کی عدم ٹرانسفر سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب لاکھوں روپے کے ریونیو سے محروم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں