لاہور،واپڈا کے زیر اہتمام کمپیوٹر آپریٹرز کی گریڈ 17 میں ترقیوں کیلئے لئے گئے محکمانہ امتحانات کے نتائج میں 90 فی صد امیدواروں فیل قرار

منگل 9 اکتوبر 2018 20:46

لاہور،واپڈا کے زیر اہتمام کمپیوٹر آپریٹرز کی گریڈ 17 میں ترقیوں کیلئے لئے گئے محکمانہ امتحانات کے نتائج میں 90 فی صد امیدواروں فیل قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) ملک بھر میں واقعہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کام کرنے والے کمپیوٹر آپریٹرز کی گریڈ 17 میں ترقیوں کیلئے لئے گئے محکمانہ امتحانات کے نتائج میں 90 فی صد امیدواروں کو فیل قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا کے زیر اہتمام منعقد کیئے جانیوالے محکمانہ پروموشن ٹیسٹ میں 85 امیدواروں کو ٹیسٹ کیلئے طلب کیا گیا۔ جن مین سے تین امیدوار غیر حاضر پائے گئے جبکہ ایک امیدوار کا متحان منسوخ کر دیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 82 امیدوارون نے پرموشن ٹیسٹ میں حصہ لیا جن میں سے 8 امیدوار پاس ہوئے جبکہ 74 امیدواروں کو فیل قرار دے دیا گیا۔ اس طرح فیل ہونے والے امیدواروں کا تناسب 90 فی صد رہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں