لاہور،میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے بلدیہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی منظوری دیدی

منگل 9 اکتوبر 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے بلدیہ لاہور کا ہنگامی اجلاس بلانے کی منظوری دے دی ہے۔ جو 18 اکتوبر کو ٹائون ہال لاہور میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

بلدیہ لاہور کی ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے لاہور کی 20 یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی جانب سے ریکوزیشن داخل کروائی گئی تھی جبکہ اجلاس بلانے کا مقصد موجودہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں