لاہور ہائی کورٹ ، ڈرگ کورٹ کی چیئرپرسن عذرا پروین کی تقرری کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو جواب داخل کروانے کے لیے 13 نومبر تک مہلت

منگل 9 اکتوبر 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے ڈرگ کورٹ کی چیئرپرسن عذرا پروین کی تقرری کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو جواب داخل کروانے کے لیے 13 نومبر تک مہلت دے دی۔ مسٹر جسٹس شاہد وحید نے شہری عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عذرا پروین کی تقرری کے لیے قانون تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت نہیں لی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس تقرریکو کالعدم قرار دے ۔ڈرگ کورٹ کے چیئرمین کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں