پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کے باہر (ن) لیگ کے احتجاجی اجلاس سے لا تعلق رہے

بدھ 10 اکتوبر 2018 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی اجلاس سے لا تعلق رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی ۔ مگر گزشتہ روز اسمبلی کے باہر احتجاجی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن اسمبلی نے شرکت نہیں کی ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی چوہدری شہباز نے کہا کہ اپوزیشن صرف دو جماعتوں کی جس میں مسلم لیگ (ن) عددی قوت ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے صرف سات اراکین ہیں ۔احتجاجی اجلاس میں پوری مسلم لیگ موجود ہے اور احتجاج ہمارا حق ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں