لاہور، کلسٹر سنٹرروں پر فارم فراہم کیے بغیر ہی پرائمری اور مڈل کلاسوں کے امتحانات کیلئے بچوں کی رجسٹریشن کا آغاز

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) پنجاب ایجوکیشن نے صوبے میں قائم کئے گئے کلسٹر سنٹرروں پر فارم فراہم کیے بغیر ہی پرائمری اور مڈل کلاسوں کے امتحانات کیلئے بچوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ جس سے بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن پرائمری اور مڈل کلاسوں کے امتحانات کیلئے صوبے بھر سے 26 لاکھ بچوں کی رجسٹریشن کرے گا لیکن رجسٹریشن فارم کی عدم دستیابی کے باعث التواء کا شکار ہو سکتی ہے۔ تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کلسٹر سنٹروں کو آئندہ ایک ہفتے میں رجسٹریشن فارم فراہم کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں