انتخابی نتائج میںتاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گاحکومت نے دھاندلی کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا‘سعد رفیق

�)لیگ گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں ، ہم کہیں نہیں بھاگ رہے جس نے پکڑنا ہے اپنا شوق پورا کرلے کیونکہ زیادتی کا بدلہ اب عوام ہی چکائینگے‘لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 اکتوبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار انتخابی نتائج میںتاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گااگر ضمنی الیکشن میں حکومت کی جانب سے دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131میں لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق نے گرلز ہائی اسکول ڈیفنس میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ضمنی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو انتخابی مہم کے دوران شدید مشکلات کا سامنا رہا،کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ میری اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کی افواہ پھیلائی گئی، تمام ہتھکنڈوں کے باعث سیاسی انتقام پر عوام آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملے میں تربیت کا فقدان ہے، مگر ہم نے مبینہ دھاندلی کی روک تھام کے لیے اپنے پولنگ ایجنٹس کو چوکنا رکھا ہوا ہے، اس بار انتخابی نتائج میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں ہے، نیب کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، ہم کہیں نہیں بھاگ رہے،جس نے پکڑنا ہے اپنا شوق پورا کرلے کیونکہ زیادتی کا بدلہ اب عوام ہی چکائینگے، اور رزلٹ آنے کے بعد سب کو پتہ چل جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے، کوئی شک نہیں ہے، ووٹ اور سپورٹ خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن)کے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر میں مقابلہ ہے،وزیراعظم عمران خان کی خالی کردہ نشست این اے 131 میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 677 ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں