بجٹ نے صو بہ کی معیشت کی تاریخ کوعروج دوام بخشا ہے شاندار اور فلاحی بجٹ نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے‘پیر سید سعید الحسن

صوبہ میںخوشحالی اور سرمایہ کاری کے نئے دریچے کھلیں گیاور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا‘صوبائی وزیر وزیر اوقاف کا بجٹ پر رعمل

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن نے صوبہ پنجاب کے بجٹ2018-19ء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شاندار اور فلاحی بجٹ نے مخالفین کے منہ بند کردئے ہیں،ا س بجٹ نے صو بہ کی معیشت کی تاریخ کوعروج دوام بخشا ہے،صوبہ میںخوشحالی اور سرمایہ کاری کے نئے دریچے کھلیں گیاور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا،اس بجٹ میں پسماندگی اور احساس کمتری کا خاتمہ ممکن بنایا گیا ہے،جنوبی پنجاب میں بھی سڑکوں کا جال بچھایاجا رہا ہے اور وہاںکے عوام کو تعلیم،صحت اور ہر قسم کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لو گوں کی زند گی میں انقلاب برپا ہو جائے گا ۔نئے بجٹ میں زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے ان کی زندگی میں تیزی آجائے گی اور وہ انتہائی سکون کے ساتھ زراعت کی پیداواری میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کولوگوں کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ نئے بجٹ میں ٹیکس گزاروں کو بھی متعدد سہولیات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ و ہ دن دور نہیں جب صوبہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تقلیدملک کے دیگر صوبے بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب اور وزیر خزانہ پنجاب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں