صوبائی زکوة کونسل کی تشکیل نہ ہونے سے مستحقین میں امداد کی تقسیم کا عمل رک گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت کے طرف سے صوبائی زکوة کونسل کی تشکیل نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ بھر میں مستحقین میں امداد کی تقسیم کا عمل رک گیا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے طرف سے آٹھ اراکین اسمبلی کو کونسل میں شامل کیا جاناہے۔

(جاری ہے)

مگر سابق حکومت کے ختم ہوتے ہی کونسل ختم ہوگئی تھی اور جب تک موجودہ حکومت صوبائی کونسل کی تشکیل کرکے فنڈز کی منظوری نہیں دیگی زکوة حاصل کرنیوالے اڑھائی لاکھ کے قریب مستحقین کو امداد کی تقسیم کا عمل تعطل کا شکار رہے گا۔ ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا مفت علاج اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ میں طلباء و طالبات کو بھی فری تعلیمی سہولیات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں