کبوتروں کی غیر قانونی درآمد اور فالکن نیٹنگ میں ملوث 4افراد کو ایک لاکھ 35ہزارجرمانہ

وائلڈلائف سکواڈ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر بغیر پرمٹ کبوتر درآمد کرنیکی کوشش ناکام بنادی فالکن کی غیر قانونی نیٹنگ میںملوث 2ملزمان کو تحصیل جھنڈ میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن ندیم قریشی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسرکی سربراہی میں غیر قانونی شکار و خرید وفروخت روکنے کیلئے تشکیل دئیے گئے خصوصی سکواڈ نے غیر قانونی طور پر کبوتروں کی درآمد اور فالکن کی نیٹنگ میں ملوث 4افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مجمو عی طور پر ایک لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وائلڈلائف سکواڈ کی انچارج رضوانہ عزیزنے اسلام آباد ائیر پور ٹ پر کویت سے بغیر پرمٹ کبوتر درآمد کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2افراد عثمان ولد اصغر علی سکنہ کامونکی ضلع گوجرانوالہ اور خالدولد محمد صادق سکنہ گجرات سے باالترتیب سے 70 اور 40 کبوتر برآمد کر کے انہیں حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

متعلقہ وائلڈلائف افسرنے ملزمان کی درخواست پر ان سے ایک لاکھ 20ہزار روپے محکمانہ معاوضہ لے کر قومی خزانے میں جمع کرواکے کیس کو نمٹا دیا ہے ۔

اسی طر ح ضلع اٹک کی تحصیل جھنڈ میں دریائے سون کے نواحی علاقے میں وائلڈلائف سکواڈ نے معمول کے گشت کے دوران فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے سامان شکار برآمد کرلیا ۔ بعدازاںملزمان کی درخواست پر ان سے 15ہزارروپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں