مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس

عوام کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ایجنڈا ہے اورسنڈی(اتوار) بازاروں سے ریلیف کا آغاز کیا جائے،حکومتی ریلیف سے متعلق شہریوں کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے، محمد اکرم چوہدری

بدھ 14 نومبر 2018 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور محمد اکرم چوہدری کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںلائیوسٹاک، ایگریکلچر، انڈسٹری اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے مشیر وزیر اعلی پنجاب اکرم چوہدری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی بنیادی ایجنڈا ہے اورسنڈی(اتوار) بازاروں سے ریلیف کا آغاز کیا جائے۔

حکومتی ریلیف سے متعلق شہریوں کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو طے شدہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔انتظامیہ انڈسٹری، ایگریکلچر، فوڈ اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون سے کام کرے اور حکومت ریلیف مناسب قیمت اور کوالٹی ایک ساتھ یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں گزشتہ تین سالوں کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ ادارے تجاویز پیش کریں اوروزیراعلیٰ پنجاب سے قابل عمل تجاویز کی حتمی منظوری لی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز خاور بشیر،ڈائریکٹر انڈسٹری قاضی انور ظہور،ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک اقبال شاہد اجلاس میں شریک ہوئے اس موقع پردیگر افسران جن میں ڈائریکٹر ایگریکلچر مارکیٹنگ محمد اجمل و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں