وزیر محنت انصر مجید خان سے بینک آف پنجاب ایمپلائز یونین آف پاکستان کے عہدیداران کی ملاقات

جمعہ 16 نومبر 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) وزیر محنت انصر مجید خان سے بینک آف پنجاب ایمپلائز یونین آف پاکستان رجسٹرڈ(سی بی اے )کے عہدیداران کے وفدنے بھی ملاقات کی۔چیف آرگنائزر ملک محمد حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فاروق،صدر پنجاب بینک (سی بی اے ) کمال اصغر کہوٹ وفد میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے صدررانا عبدالسمیع خان بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

بینک آف پنجاب ایمپلائز یونین آف پاکستان کے عہدیداران نے وزیر محنت انصر مجید سے درخواست کی کہ وہ سال2005میں یونین کے 5مرکزی عہدیداران کی برطرفی اور آزاد کشمیر ٹرانسفر کئے جانے والے 8عہدیداران کی ٹرانسفر کے غیر قانونی احکامات کے مسئلے کو حل کرنے میں تعاون کریں۔وزیر محنت نے یونین لیڈرز کے جائز مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کوفوری طور پر احکامات صادر کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں