پاکستان آئے ہندو یاتریوں کی شادانی دربار تیرتھ حیات پتافی میر پور متھیلو میں تقریبات جاری

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:18

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ہندو مذہب کے شیو اوتاری سینٹ سوامی شادرام کے 310ویں جنم دن کی تقریبات منانے کیلئے بھارت سے پاکستان آئے ہندو یاتریوں کی شادانی دربار تیرتھ حیات پتافی میر پور متھیلو میں تقریبات جاری، بھارت سے ہندو وفد کے لیڈر یودھیشٹرلال ودیگر ہندو رہنمائوں نے دریائے سندھ کے وسط میںواقع ہندو مذہب کے قدیمی تیرتھ سادھوبیلہ مندر سکھر کا دورہ کیا، اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر ،ایڈمنسٹریٹر کراچی زون وہاب گل ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل شرائنز فراز عباس و دیگر افسران اور سیکورٹی عملہ بھی انکے ہمراہ موجو دتھے،سیکرٹری بورڈنے ہدایت کی کہ ہندو یاتریوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،سیکرٹری بورڈ کا کہنا تھا کہ سادھو بیلہ مندر ہندو مذہب کی قدیمی عبادت گاہ اور ورثہ ہے جو کہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے،اسکی تزئین و آرائش و تعمیرات کے لیے سالانہ خاطر خواہ رقم خرچ کی جاتی ہے جبکہ دریا عبور کرنے کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے فائبر کی کشتیاں فراہم کی گئی ہیں، یاتریوں کی سہولیت کے لیے کچھ مزید کشتیاں بھی عارضی طور پرشامل کی گئی ہیں،بھارت سمیت پاکستان بھر سے آئے ہندوئو ں نے مذہبی عبادات و پوجا پاٹ کیں،یاتری اپنی مذہبی دورہ مکمل ہونے پر سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور آئیں گے اور 16دسمبر کو واپس بھارت جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں