اوپی سی کی کوشش سے اوور سیز پاکستانی کو 50 لاکھ روپے مالیت پلاٹ کاقبضہ مل گیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم رمضان کیانی نی10 مرلہ پلاٹ خریدا لیکن انہیں قبضہ نہیں دیاجا رہاتھا‘وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر

پیر 10 دسمبر 2018 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی کوشش سے اوور سیز پاکستانی اپنے 50 لاکھ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر نے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم رمضان کیانی نے شکایت درج کرائی کہ انہوں نے موضع لکھن دیہاتی ،تحصیل راولپنڈی میں 10 مرلہ کا پلاٹ خریدا، سابق مالک نے رجسٹری تو ان کے نام کروادی لیکن انہیں قبضہ نہیں دیاجارہاہے۔

یہ شکایت راولپنڈی انتظامیہ کو ریفر کی گئی جس کی کاوشوں سے مذکورہ پلاٹ کاقبضہ اس کے مالک اوورسیز پاکستانی کے حوالے کر دیا گیا۔وسیم اختر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں،ان کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں