پنجاب بھر میں 910 ٹریفک حادثات میں 07 افراد جاں بحق ،1006 زخمی ہو گئے

منگل 11 دسمبر 2018 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں910 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 584افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔422معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں425ڈرائیوز21کم عمرڈرائیورز425مسافراور163پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ270ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت273متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد84حادثات میں105متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان68حادثات میں66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1013متاثرین میں808مرد اور205خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں155فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور563افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 295زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں699موٹر سائیکلز،129آٹو رکشے،85موٹر کاریں،51وین11مسافربسیں،30ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں