پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

گراں فروشی پر21فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور22افراد کو حراست میں لے لیااور03دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر21فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور22افراد کو حراست میں لے لیااور03دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ63000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں