ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی ،غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج قبضے میں لے لی

بدھ 12 دسمبر 2018 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج قبضے میں لے لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رابا عبید کی سربراہی میں ٹیم نے اچھرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 9 گیٹ وے ایکسچینج قبضے میں لیں ۔ملزم 5 ماہ سے گیٹ وے ایکسچینج چلا رہا تھا۔ٹیم نے ملزم فیصل کے قبضے سے 800 موبائلز سمز بھی قبضے میں لے لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں