لاہور: پارکس میں آنے والی فیملیز کی شکایات پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سخت نوٹس

پارک کی کینٹینوں اور کیفے ٹیریا پر اشیاء خورد و نوش کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے ٹھیکیداران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے وارننگ جاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے چیئرمین یاسر گیلانی نے پارکس میں آنے والی فیملیز کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارک کی کینٹینوں اور کیفے ٹیریا پر اشیاء خورد و نوش کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے ٹھیکیداران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں وارننگ دیں کہ وہ اشیاء خورد و نوش کے نرخ ناموں کو موزوں جگہوں پر آویزاں کریں اور اشیاء خورد ونوش کو نرخ ناموں کے مطابق فروخت کریں اور چارجنگ کرنے والوں اور فیملیز کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنے والے عملے اور کینٹین ٹھیکیداروں کے کنٹریکٹ کو منسوخ کر کے کینٹینوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ کینٹینوں پر سیر و تفریح کے لئے آنے والی فیملیز کے اشیاء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں اوور چارجنگ کی شکایت پر انہوں نے فرضی گاہکوں کے ذریعے نگرانی کروائی تو معلوم ہوا کہ کینٹیوں پر اوورچارجنگ کی جا رہی ہے جس پر انہوں نے سخت ایکشن لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں