حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان

جمعہ 26 اپریل 2024 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کر نے کیلئے پر عزم ہے، بڑی تعداد میں پرائیویٹ سطح پر گندم در آمدکی گئی جو اب سٹور بھی نہیں کر سکتے، اوپن مارکیٹ میں گندم 25سوروپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ سپورٹ پرائس 3900 روپے ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اب زیادہ گندم کاشت تو ہوگئی اور در آمد بھی کر لی گئی لہذا اب کسان کو ریلیف دینے کے اقدامات کرنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تباہی کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے جو اس وقت جیل میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اعزازی طور پر پولیس کی وردی پہنی اس میں حرج والی کوئی بات نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں