ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، 42افراد کے خلاف مقدمات درج ،52000روپے کے جرمانے عائد کر دئیے

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:20

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر42افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور53افراد کو حراست میں لے لیااور07دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ52000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں