حضرت عیسیٰ کی تعلیمات امن ،محبت ،برداشت پر مبنی ہیں ،ثمینہ گل

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) مسیحا ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر ثمینہ گل نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار نہ صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جشن ولادت کا دن ہے بلکہ یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت، امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب بھی دیتا ہے، حضرت عیسٰی نجات کاپیغام لے کر آئے تھے اورہم انہیں نجات دھندہ سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کرسمس کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا تمام تر صنعتی ترقی اور صارفین کے مفادات کو فروغ دینے کی تحریک کے باوجود ابھی تک بھوک، غربت ، نسل پرستی ، مذہبی منافرت ، دہشت گردی اور ہر قسم کے تشدد کی مصیبت میں گرفتار انسان کو نجات نہیں دلا سکی ہے ،چونکہ آج زندگی پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگئی ہے اور انسان کی انفرادی اور اخلاقی صداقت اور دیانت کو لاحق خطرات اور زیادہ سنجیدہ ہو چکے ہیں لہٰذا شائد آج کے انسان کو گزشتہ ہر دور سے زیادہ ایک نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارامعاشرہ مہنگائی، لذت پرستی، مال و دولت، اصراف، دکھاوے اور خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے اِن حالات میں حضرت عیسیٰ کی زندگی اور تعلیمات ہمیں سادگی اختیار کرنے کا درس دیتی ہیں، بے حسی کے اِس دور میں ہمارا طرزِ زندگی پٴْرخلوص، درمندی کے احساسات سے لبریز، خدا ترس اور رحم دلانہ ہونا چاہیی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں