بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال سے بنی اشیا کے خلاف کارروائیاں جاری

فروٹئین جوس اور امپورٹڈ دہی کے بعد مزید پروڈکٹس میں ممنوعہ کلر کے استعمال کا انکشاف

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال سے بنی اشیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہو ئے ہیں۔بھاری مقدار میں ممنوعہ فوڈ کلر سے بنے پراڈکٹس کو مارکیٹ سے اٹھوادیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی صوبہ بھر میں بین شدہ فوڈ کلر ای 120سے بنی اشیائے خورونوش کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فروٹئین جوس اور امپورٹڈ دہی کے بعد مزید پروڈکٹس میں ممنوعہ کلر کے استعمال کا انکشاف ہوا تومعروف سپر سٹور سے ایکسٹوئیل جوس منٹ، بلوبیری اور سٹابری فلیورز کے 208 پیکٹس اٹھوا دیے گئے ہیں۔مزید برآں ٹربل گم چیری فلیور کے 34، رین بو کینڈی کے 16 اور رنٹس کے 20 پیکس بھی ہٹا دیے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بین کیے گئے چوپا چپس ببل کی167 اور مینٹوس جوس کے 29 پیک اٹھوائے گئے جبکہ چوپا چپس، فروٹئین جوس اور یو گو (U Go) نامی دہی کو پہلے بھی ای 120 کلر کی موجودگی پر اٹھوایا جا رہا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تمام ای 120 کلر کارمین سے بنی اشیا کے خلاف کارروائیا ں جاری ہیں۔ امپورٹر حضرات کو بھی تنبیہ کی جاتی ہے کہ ممنوعہ فوڈ کلر والی اشیا امپورٹ نہ کریں۔کیپٹن (ر ) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ای 120 کلر پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے تحت بین ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں