ماں کی صحت سے متعلق عوامی سطح پر آ گا ہی پیدا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تر جما ن محکمہ بہبود آبادی

پیر 17 دسمبر 2018 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ماں کی صحت سے متعلق عوامی سطح پر آ گا ہی پیدا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ، خوشحال گھرانے کی بنیاد صحتمند ماں ہی رکھ سکتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ صحتمند ماں اورصحتمند بچے کے نظریے کو فروغ دیا جائے۔ آبادی کے بے ہنگم اضافے کے سد باب کیلئے علماء، اساتذہ، میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد کو مل کراپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تر جما ن محکمہ بہبود آبادی پنجا ب کے مطا بق حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کے متعلق انتہائی سنجیدہ ہے اسکے ساتھ ساتھ لڑکا اور لڑکی کی شادی سے قبل فیملی کائونسلنگ کے حوالے سے بل اسمبلی میں لایا جا رہا ہے جبکہ جوڑوں کو کائونسلنگ سے متعلقہ سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائیگا،جبکہ بڑھتی ہو ئی آ با دی پر قا بو پا نے کے لیے صو با ئی سطح پر ٹا سک فو رس کا قیا م بھی اسی لیے عمل میں لا یا گیا ہے مذکو رہ ٹا سک فورس فیملی پلا ننگ سے متعلقہ سر گر میو ں کا جا ئزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں