مقدمہ مدعی پر فائرنگ اور تین شہریوں کے اقدام قتل کاجرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

منگل 18 دسمبر 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مقدمہ مدعی پر فائرنگ کرنے اور تین شہریوں کے اقدام قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم شوکت کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے مجرم کو سزا کا حکم جاری کیا ۔عدالت نے ملزم کو دہشتگردی کی خصوصی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت 5 سال ،اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ملزم نے فائرنگ کر کے مدعی اللہ دتہ اور دو شہریوں مختیار اور عرفان ڈوگر کو زخمی کیا جس پر اس کے خلاف تھانہ الہ باد میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی خصوصی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں